ہوکرسر بچائو سرینگر بچائو مہم ،دھیرج گپتا نے آغاز کیا

نیوز ڈیسک
سرینگر//پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ دھیرج گپتا نے ہوکر سر میں ’’ ہوکر سربچائو ۔ سرینگربچائو ‘‘ مہم کا آغاز ’’ ٹی اے ڈبلیو اے زیڈ یو این‘‘ کے بینر تلے 7 سے 21 مئی 2022 تک محکمہ جنگلی حیات کے تحفظ ، ویٹ لینڈز ڈویژن کشمیر نے متعلقہ محکموں ، مقامی لوگوں ، این جی اوز اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے کیا ہے۔ اس موقع پر پرنسپل چیف کنزرویٹر فاریسٹ ( وائلڈ لائف ) سریش کمار گپتا اور ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے موجود تھے ۔ اس تقریب کا مقصد ہوکر سر ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو میں اور اس کے آس پاس ایک جامع صفائی مہم کا آغاز کرنا ہے تا کہ دُنیا کی اس مشہور آبگاہ ( آر اے ایم ایس اے آر سائٹ ) کی ماحولیاتی خصوصیات کو برقرار رکھا جا سکے ۔ یہ مہم چیف سیکریٹری کی جانب سے اپنے حالیہ دورہ ہوکر سر کے دوران جاری کی گئی ہدایات کے بعد شروع کی جا رہی ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے تمام شرکاء سے ہوکر سر ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو کی صفائی مہم میں ان کی فعال شمولیت کا عہد لیا ۔ سریش کمار گپتا نے بتایا کہ یہ صفائی مہم 7 مئی سے 21 مئی 2022 تک ٹھوس فضلہ کو جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کیلئے ہوکر سرآبگاہ میں اور اس کے آس پاس کے 30 شناخت شدہ مقامات پر چلائی جائے گی اور اس میں 2595 افراد شامل ہوں گے ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام ، محکمہ سکول ایجوکیشن ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن ، سرینگر میونسپل کمیٹی ، ، میونسپل کونسل بڈگام ، میونسپل کونسل ناربل ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور میکنیکل ڈویژن بارہمولہ کے افسران ، چئیر مین نیشنل سوسائٹی فار پروٹیکشن آف واٹر ریسورسز ، فارسٹ اینڈ ویٹ لینڈز کے علاوہ طلباء اور رضاکاروں نے بھی شرکت کی ۔