ہونزڈ سانحہ کے14ویں روز بھی 19لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہ ملا

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی تحصیل دچھن کے علاقہ ہونزڈ  میں19لاپتہ افراد کی تلاش14ویں روز بھی جاری رہی تاہم آج بھی انکا کوئی  سراغ نہ مل سکا۔تلاشی کاروائی میں لگی ٹیموں،جن میںپولیس ، فوج ،این ڈی آر ایف ،ایس ڈی آر ایف شامل ہیں،نے علاقہ میں کئی مقامات پر تلاشی کاروائی کی تاکہ ملبہ کے نیچے دبے افراد کو نکالا جاسکے لیکن آج بھی انکے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرکشتواڑ اشوک شرما نے بتایا کہ بچائو کاروائی جاری ہے جبکہ آج تک لاپتہ کسی بھی شخص کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔انھوں نے بتایا کہ سانحہ میں مارے گئے7افراد جنکی لاشیں ملی تھیں،کے لواحقین کے حق میں انتظامیہ نے امدادی جاری کردی ہے جبکہ مکان، گائوخانہ اور مارے گئے جانوروں کا ریلیف بھی جاری کیا گیا ہے اور کچھ پیسہ ایس ڈی آر ایف کی گائیڈ لائنز کے تحت محکمہ پی ایچ ای ، محکمہ بجلی اور ڈی ایف او کو دیا گیا ہے تاکہ ٹوٹے لکڑی کے پلوں کی مرمت کی جاسکے اور انھیں جلد از جلد ٹھیک کرکے شروع کیا جاسکے۔ واضح  رہے کہ علاقہ میں محکمہ بجلی نے سنیچر شام کو بجلی سپلائی بحال کی تھی جبکہ محکمہ جل شکتی نے بھی کچھ روز قبل علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا تھا۔