ہوائی ٹکٹ خریدنے کی رقم واپس ہوگی

نئی دہلی// مرکزی شہری ہوا بازی کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ پہلے لاک ڈائون سے لیکر3مئی تک جن مسافروں نے ہوائی سفر کیلئے ٹکٹوں کی خریداری کی ہے،اگر وہ مسافر چاہے تو منسوخی کا جرمانہ عائد کئے بغیر انہیں مکمل طور پر رقومات کی واپس ادائیگی کی جائے گی۔ سماجی میڈیا پر کئی مسافروں نے اس بات کی شکایت کی تھی کہ کئی فضائی کمپنیوں نے لاک ڈائون کے دوران منسوخ شدہ پروازوں کے حوالے سے انہوں نے مسافروں کو رقومات کی عدم واپسی کا فیصلہ لیا ہے،اور ماضی میں بھی ان مسافروں کو ان ٹکٹوں سے کوئی بھی استفادہ حاصل نہیں ہوگا۔بھارت بھر میں پہلا لاک ڈائون23مارچ سے15اپریل تک لاگو کیا گیا،جس میں بعد میں3مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ اس لاک ڈائون کے دوران تمام مقامی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہیں۔شہری ہوائی بازی کی وزارت نے جمعرات کو ایک سرکیولر جاری کیا جس میں کہا گیا’’ اگر کسی مسافر نے  پہلے لاک ڈائون کے دوران ٹکٹ خریدی ہے،اور فضائی کمپنی نے مقامی یا غیر ملکی سفر  کے حوالے سے پہلے لاک ڈائون  کے دوران ہی ،دوسرے لاک ڈائون کی مدت کیلئے ٹکٹ کی خریداری کیلئے رقومات بھی وصول کئے ہیں،اور مسافر اس ٹکٹ کو منسوخ کرنے کی خواہش رکھتا ہو،تو  کمپنی اس مسافر کو منسوخی کا جرمانہ لئے بغیر اس مکمل رقم واپس کریں‘‘۔ وزارت نے اسی طرح مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسافر نے پہلے لاک ڈائون کیلئے کسی ٹکٹ  خریدی ،تو اس صورت میں بھی اس کو ٹکٹ کی مکمل رقم  واپس کی جائیگی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ مسافر کی طرف سے رجوع کرنے کے3ہفتوں میں رقومات کی واپسی ہوگی۔