ہوائی سفر مہنگا|| کرایوں میں مسلسل اضافہ

 عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//بھارت میں فضائی کرایوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے یعنی پرواز سے سفر کرنا مہنگا ہوتا جا رہاہے۔ گزشتہ 6 سہ ماہیوں میں اس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری ہوابازی کی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ تقریباً 4۔5 لاکھ مسافر روزانہ مختلف ایٔر لائنز کے ذریعے پرواز کرتے ہیں۔ اس کے باوجود تشویشناک بات یہ ہے کہ اس وقت ملک کی کل آبادی کا بہت چھوٹا حصہ ہوائی سفر کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے طیارے مختلف مسائل کی وجہ سے اس وقت پرواز نہیں کر پا رہے ہیں۔ایوی ایشن کنسلٹنسی فرم یعنی سی اے پی ایانڈیا کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں میں ملک کے ٹاپ 20 راستوں پر اوسط کرایہ میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ لیکن گزشتہ چھ سہ مہینوں میں کرایہ میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں ممبئی-دہلی، بنگلورو-دہلی، بنگلورو-ممبئی اور دہلی-حیدرآباد روٹ شامل ہیں۔ کرایوں میں یہ اضافہ تقریباً 150 طیاروں کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ کرایوں میں یہ اضافہ مالی سال 2026 تک جاری رہنے کی امید ہے۔