ہنو مان مندر مینڈھر انجنی نندن ٹرسٹ کے حوالے

مینڈھر //مینڈھر میں قائم ہنو مان مندر کا سبھی کام کاج اب انجنی نندن چیریٹیبل ٹرسٹ کی زیر سرپرستی ہو گا ۔اس سلسلہ میں ٹرسٹ کے چیئر میں سوامی شری ویشو وتمندن سرسوتی جی مہاراج اپنے دیگر حامیوں کے ہمراہ مینڈھر پہنچے جہاں پر مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کااستقبال کیا ۔سوامی نے اپنے دیگر حامیوں کی موجودگی میں مندر کا کام کاج چلانے کیلئے ایک 11رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جو کہ مندر کا آئندہ کام کام انجنی نندن چیریٹیبل ٹرسٹ کی زیر سرپرستی کرئے گی ۔