ہند۔پاک افواج کے مابین پونچھ میں کنٹرول لائن پر گولیوں کا تبادلہ

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق دونوں طرف کی افواج نے کھاری، کمارا اور دوسرے علاقوں میں چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال عمل میں لایا۔

حکام کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ضلع پونچھ میں گذشتہ کچھ دنوں سے بھارت اور پاکستانی کی افواج میں گولیوں کا تبادلہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔