ہندی ڈراما’ سپارٹکس‘ ابھینوتھیٹرمیں پیش

 جموں// ابھنیاکلا منچ ریاسی کی جانب سے بادل سریکار کی پیش کردہ ہندی فلم’’ سپارٹکس ‘‘ ابھینو تھیٹر میںپیش کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاسی رمیش کمار بطورمہمان خصوصی جبکہ چندر موہن ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریجن جموں وکشمیر این ایچ پی سی بطورمہمان اعزاز کے طورپر اور ایڈیشنل سیکرٹری  جے کے اے اے ایل سی مہمان خصوصی کے طورپر موجودتھے۔قابل ذکرہے کہ بادل سریکار ڈراما کے مصنف اور شبدھ خان فلم کے ہدایت کار تھے۔ سپکارٹس کی کہانی بنیادی طورپر رومن سلطنت پر مبنی ہے جس میںیہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ رومن سماج دو فرقوں میں تقسیم ہوا تھا ایک کا سیدھا تعلق سلطنت سے تھا جبکہ دوسرے کا تعلق غریب اور غلاموںاورمزدور وںسے وابستہ تھا۔ تحریر کئے گئے ڈراما کے مطابق اس وقت سلطنت سے وابستہ ہرایک کام کرنے والا افراد مزدورطبقہ کے لوگوں کو اپنے گھریلو کام کرواتے تھے ۔لہذا سپارٹکس ایک افراد کانام ہوتا ہے جو  رومن سلطنت کے خلاف  آواز اٹھاتا ہے اورسماج کی طرف  سے ان کے خلاف جنگ کااعلان کرتا ہے۔ یہاں تک کہ انسانی حقوق کی پامالی کے  خلاف جدوجہد کرتا ہے اورسپکارٹس کا بنیادی مقصد یہ ہوتاہے کہ رومن سلطنت مزدورطبقہ کو انسانیت کادرجہ دے اوربولنے کی آزادی دیدے۔سپارٹکس ایک ایسے فرد ہوتے ہیں جو ظالم انتظامیہ کے خلاف لڑائی لڑتے ہیں۔ ڈراما  میں بہترین  اداکاری کرنے  والے ادکاروں میںشوبھم ساہنی بطورسپارٹکس‘ انجلی آنند‘ویلنیا‘ارون ورما‘اورنیرج کیسر کے علاوہ کئی اوردیگران شامل تھے۔