نیویارک//امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنا عین ممکن ہے، پاکستان اور بھارت میں حالیہ کشیدگی کے بعد کسی حد تک سکون اورکمی آگئی ہے لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں۔ اداریے میں لکھا گیا ہے کہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کی فوج تیار اور حکومتوں کے درمیان ڈائیلاگ نہ ہونے کے برابر ہے ،جب تک پاکستان اور بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتے، خوف ناک صورت حال کا سامنا رہے گا'۔ اداریے میں لکھا گیا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارنے کا دعویٰ مشکوک ہے، نریندر مودی پاکستان کے خلاف بات کر کے ہندو قوم پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔اخبار نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو واپس کرنا خیرسگالی کے طور پر دیکھا گیا۔اخبار نے اپنے اداریے میں امریکا پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرے۔ اداریئے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگرپاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تو اس کے ناقابل توقع اورخوفناک نتائج ہوسکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیرکے ہوتے ایٹمی جنگ کا خطرہ برقراررہے گا، ہوسکتا ہے آئندہ تصادم اتنی آسانی سے نہ ٹلے، ایٹمی جنگ کا خطرہ برقرار رہے گا، دونوں ملک خطرناک حدود میں داخل ہوچکے ہیں لہٰذااگلے تصادم کے نتائج بعید از قیاس ہوسکتے ہیں۔
ہندو پاک میں ایٹمی جنگ کا خدشہگ برقرار : نیویارک ٹائمز
