ہندوستان کی معاشی ترقی بڑی معیشتوں میں مضبوط :سیتا رمن

 واشنگٹن// مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امو نرملا سیتا رمن نے کل کہا کہ رواں سال میں ہندوستان کی معاشی ترقی تمام بڑی معیشتوں میں مضبوط اور سب سے بہتر ہے اور یہ ہندوستان کی لبرل پالیسی اور مضبوط بحالی کی عکاسی کرتی ہے ۔محترمہ سیتا رمن نے یہ بات یہاں ترقیاتی کمیٹی کے مکمل اجلاس کے 105ویں میٹنگ میں کہی۔ میٹنگ میں ڈیجیٹلائزیشن، ترقی اور وسیع معاشی استحکام کے لئے قرض اسی طرح یوکرین میں جنگ کے عالمی اثرات کے بارے میں ورلڈ بینک کا ردعمل: ایک مجوزہ خاکہ جیسے امور پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کووڈ-19 وبائی بحران کا بہت بہتر انداز میں مقابلہ کیا اور ویکسینیشن میں میں قابل ذکر پیش رفت کیا اور اب تک 1.85 ارب سے زیادہ کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو دی جا چکی ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان نے رضاکارانہ طور پر تمام ممالک کوکووڈ ویکسین انٹیلی جنس نیٹ ورک (کووین) پلیٹ فارم کی پیشکش کی ہے اور وہ اس مصدقہ اور کافی اہم اور مفید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی اہمیت کوپہچانتے ہوئے دیگر عوامی اشیاء کے پلیٹ فارم کے لیے بھی تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔وزیر خزانہ نے میٹنگ میں سری لنکا کی نازک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ سری لنکا کو فیصلہ کن ریلیف ملے گا تاکہ وہ بحران سے نکل سکے ۔محترمہ سیتارمن نے واضح کیا کہ ہندوستان زمینی سطح پر سیاسی تناؤ کے درمیان بڑھتی بے یقینی کی وجہ سے عالمی بازیابی کے خطرات کے بارے میں فکرمند ہے ۔وزیر خزانہ نے تجویز پیش کی کہ کثیرالجہتی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے ، کیونکہ دنیا غیر معمولی غیر یقینی کے دور سے گزر رہی ہے ۔ وبائی امراض اور حالیہ جغرافیائی سیاسی پیشرفتوں کی وجہ سے ، عالمی بینک کو قرضوں سے دوچار ممالک کو بچانے کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ خاص طور پر عالمی بینک کو سری لنکا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جو غیر معمولی اقتصادی بحران کا شکار ہے ۔بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ہندوستان کے روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ، وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن اور گتی شکتی پروگرام میں سرمایہ کاری کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کا منتظر ہے ۔