ہندوستان بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چیمپئن شپ سے باہر

شاہ عالم//ہندوستان کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں جمعہ کے روز یہاں بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں اور اپنے گروپ مرحلے کے میچ ہار کر باہر ہوگئیں۔ جہاں ہندوستانی مردوں کی ٹیم کو انڈونیشیا کے خلاف دو۔تین سے شکست ملی، وہیں خواتین کی ٹیم کو جاپان کے ہاتھوں چار۔ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انڈیا کی مردوں کی ٹیم نے جو دو میچ جیتے وہ انڈیا اوپن کے فاتح لکش سین اور متھن منجوناتھ نے مردوں کے سنگلز میں جیتے ، لیکن کرن جارج آگے بڑھنے میں ناکام رہے ۔ لکشیا سین نے انڈونیشیا کے چیکو آراوارڈیو کو سیدھے گیموں میں جیتے ، لیکن کرج جارج آگے بڑھنے میں ناکام رہے ۔ لکشیا سین نے انڈونیشیا کے چیکو آرا وارڈیو کو سیدھے گیموں میں 21-18، 27-25 سے شکست دی، جبکہ متھن منجوناتھ نے جوناتھن راملی کو تین گیمز کے مقابلے میں 21-12، 15-21، 21-17 سے شکست دی۔ نوجوان ہندوستانی کھلاڑی جارج کو تاہم انڈونیشیا کے لیونارڈو سے 13-21، 21-17، 10-21 سے شکست ہوئی۔ مینز ڈبلز میں انڈونیشیا کے محمد شعیب فکری اور مولانا باگاس نے ہری ہرن امکارونن اور روبن کمار پر مشتمل ہندوستانی جوڑی کو 10-21، 10-21 سے شکست دی۔ دوسری جانب بھارت کے منجیت خوارکاپم اور ڈنگکو کونتھوجم کو لیو راولی اور ڈینیئل مارتھن کے ہاتھوں 16-21، 10-21 سے شکست ملی۔وہیں مردوں کے ڈبلز میں انڈونیشیا کے محمد شعیب فکری اور مولانا باگاس کی جوڑی نے ہری ہرن امکارونن اور روبن کمار پر مشتمل ہندوستانی جوڑی کو 10-21، 10-21 سے شکست دی۔ دوسری جانب ہندوستان کے منجیت خوارکاپم اور ڈنگکو کونتھوجم کو لیو راولی اور ڈینیئل مارتھن کے ہاتھوں 16-21، 10-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔