ہندوستان ایک کروڑ سے زائد کورونا کیسز والا دنیا کا دوسرا ملک

نئی دہلی//ملک میں کوروناوائرس کے مسلسل نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہندوستان اس اعداد و شمار کو عبور کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے ، حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ ملک میں متاثرین کی رفتار کم ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کم ہو کر تین لاکھ رہ گئی ہے۔
اب تک امریکہ میں 1.74 کروڑ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اور اب ہندوستان بھی ایک کروڑ کی تعداد کو عبور کر چکا ہے۔
برازیل دنیا بھر میں تیسرے مقام پر ہے اور یہاں اب تک 71.62 لاکھ متاثرین ہوچکے ہیں ، لیکن ان دونوں ممالک میں ہندوستان کے مقابلہ میں کوروناوائرس’کوڈ19‘ سے کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔