ہندوستان ایشیائی ملکوں کے انتخابی حکام کے فورم کا صدر منتخب

یو این آئی
نئی دہلی//ہندوستان کو ایشیائی ملکوں کے انتخابی حکام کے منچ اسوسی ایشن آف ایشین الیکشن اتھاریٹیز (اے اے ای اے )کے ایگزیکیوٹو بورڈ کا دو سال کے لئے صدر چنا گیا ہے ۔انتخابی کمیشن نے بدھ کو ایک ریلیز میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا،‘‘اے اے ای اے کی جنرل اسمبلی کی سات مئی 2022 کو منیلا (فلپائن)میں منعقدہ میٹنگ میں ہندوستان کو اتفاق رائے سے سال 2024-2022 تک کی مدت کے لئے اے اے ای اے کا نیا صدر چنا گیا ہے ۔’’ابھی تک یہ عہدہ فلپائن کے الیکشن کمیشن کے پاس تھا۔اے اے ای اے کے ایگزیکیوٹو بورڈ کے نئے اراکین میں اب روس ،ازبیکستان،سری لنکا،مالدیپ،تائیوان اور فلپائن شامل ہیں۔بیان کے مطابق بھارت کے الیکشن کمیشن کے تین رکنی وفد نے ڈپٹی الیکشن کمشنر نتیش ویاس کی سربراہی میں منیلا میں منعقدہ اے اے ای اے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔ ہندوستانی وفد نے ایگزیکٹو بورڈ کو سال 2022-23 کے لیے اپنے ایکشن پلان اور سال 2023-24 کے لیے مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے انتخابی اور سیاسی عمل کو درپیش سماجی و سیاسی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد ٹھوس اور ہدفی اقدامات کے بارے میں بھی پیش کیا۔ ہندوستانی وفد میں منی پور کے چیف الیکٹورل آفیسر راجیش اگروال اور راجستھان کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا شامل تھے ۔اے اے ای اے کا مقصد رکن ممالک کے انتخابی عہدیداروں کے درمیان تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے ایشیائی خطے میں ایک غیر جانبدارانہ فورم فراہم کرنا ہے۔