ہندوستان اور چین سرحد ی کشیدگی کم کرنے پر متفق

نئی دہلی// ہندوستان اور چین نے سرحد پر جلد سے جلد کشیدگی کم کرنے اور اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کے لئے تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
روس کی راجدھانی ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مذاکرات کے موقع پر جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری رکھنے اورسرحد پر جلد از جلد تناو¿ کو کم کرنے پر اتفاق کیا۔
تقریبااڈھائی گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں دونوں فریق اس بات پر راضی ہوئے کہ اختلافات کو تنازع نہیں بننے دیاجانا چاہئے اور دونوں ممالک کو ہند ۔چین تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں رہنماو¿ں کے اتفاق رائے سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔