ہندوستان اور لاس ثقافتی تعلقات مضبوط کریں گے | مودی کی وینتیانے کے اپنے ہم منصب سے ملاقات

یو این آئی

وینتیانے//وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کے موقع پر لاس کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے 21ویں آسیان-ہندوستان اور 19ویں مشرقی ایشیائی چوٹی کانفرنسوں کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر لاس کے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان-لاس تہذیبی اور عصری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر ثمر آور بات چیت کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں جیسے ترقیاتی شراکت داری، صلاحیت سازی، آفات سے نمٹنے کے بندوبست، قابل تجدید توانائی، ورثے کی بحالی، اقتصادی تعلقات، دفاعی تعاون اور عوام سے عوام کے رابطے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم سیفانڈون نے طوفان یاگی کے بعد لا پی ڈی آر کو فراہم کی گئی ہندوستان کی سیلاب ریلیف امداد کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماں نے کہا کہ ہندوستان کے آثار قدیمہ سروے (اے ایس آئی)کے ہندوستانی تعاون کے تحت یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مقام،واٹ فو کو جاری بحالی اور تحفظ دو طرفہ تعلقات کو ایک خاص جہت فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعظم سیفانڈون نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے کردار کی تصدیق کی۔ ہندوستان نے 2024کے لیے لا پی ڈی آر کی آسیان کی چیئرمین شپ کی بھرپور حمایت کی۔بات چیت کے بعد دونوں رہنماں کی موجودگی میں دفاع، نشریات، کسٹمز تعاون اور میکونگ-گنگا تعاون کے تحت تین کوئیک امپیکٹ پروجیکٹس (کیو آئی پیز) کے شعبے میں مفاہمت ناموں/معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔