ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے کاونٹی الیون سے کھیل سکتی ہے

 لندن//انگلینڈ اینڈ ویلسج کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اس مہینے کے آخر میں مہمان ہندستانی ٹیم کے لئے ایک مشق میچ کا انعقاد کرسکتی ہے ۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو منتخب کاونٹی الیون کے ساتھ یہ تین روزہ میچ 20سے 22جولائی تک کھیلا جائے گا۔ ای سی بی نے یہ فیصلہ ہندستانی ٹیم انتظامیہ اور بی سی سی آئی کے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں ٹیسٹ سیریز سے پہلے پریکٹس میچ کی گزارش کے بعد کیا ہے ۔ ہندستانی ٹیم انتظامیہ اس نظام سے خوش ہے کیونکہ اس کی طرف سے یہ درخواست تاخیر سے آئی تھی۔ ہندستانی ٹیم سے منسلک ایک ذرائع نے کہا کہ ہم نے جو چاہا وہ مل گیا ہے ۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اس سطح پر پریکٹس میچ منعقد کرنا مشکل ہے ۔ ہندستانی خیمہ ای سی بی کی مشکلات کو بھی سمجھ رہا ہے ۔ دراصل انگلینڈ بورڈ 21جولائی کو ‘دی ہنڈریڈ’ ٹورنامٹ کی شروعات کررہا ہے ۔ نتیجہ کے طورپر انگلینڈ اور بیشتر کاونٹی کھلاڑیوں کے اپنی متعلق فرینچائزی کے ساتھ نئے سفید گیند ٹورنامنت میں مصروف رہنے کی امید ہے ۔ گزشتہ مہینے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کھانے کے بعد ہندستانی ٹیم انتظامیہ کو پریکٹس میچ کی ضرورت محسو س ہوئی تھی۔ ہندستانی کھلاڑی فی الحال بریک پر ہیں۔ وہ 14جولای کو ٹیسٹ سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ کے لے ڈرہم میں جمع ہوں گے ۔ چار اگست کو ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا۔ اس درمیان یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شبھمن گل کی جگہ فوری طورپر کوئی متبادل نہیں ہوگا جو پنڈلی کی چوٹ سے نبردآزما ہیں۔یواین آئی