>ہندواڑہ// ہندواڑہ میں آج ایک المناک سڑک حادثے میں ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ہندواڑہ کے کنل اشپورہ علاقے میں آج دوپہر ایک ٹریکٹر بے قابو ہو کر پلٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اہلکار نے متوفی ڈرائیور کی شناخت ارشاد احمد لون ولد محمد اکبر لون ساکن کنل اشپورہ کے طور پر کی ہے۔
اہلکار نے کہا، "قانونی طبی عمل کے بعد، لاش کو آخری رسومات کے لیے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا،"۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے۔