ہندوارہ کاکمسن طالب علم سرینگرمیں لاپتہ

سرینگر//شمالی قصبہ ہندوارہ کے ایک مضافاتی گائوں واری پورہ کارہنے والاایک9سالہ لڑکاسری نگرکے نورباغ علاقہ میں قائم ایک دارالعلوم سے پُراسرارطورپرلاپتہ ہوگیاہے ،اورگزشتہ3روزسے کمسن عبدالاسلام میرکاکوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔معلوم ہواکہ 9سالہ عبدالاسلام میرولدمحمدرمضان میرساکنہ واری پورہ ہندوارہ ضلع کپوارہ،نورباغ سری نگرمیں واقع دارالعلوم صدیقیہ میں دینی تعلیم کاکورس کررہاتھا۔بتایاجاتاہے کہ رواں ماہ کی6تاریخ بروزسنیچر نمازفجراداکرنے کے بعدکمسن عبدالاسلام میردارالعلو م سے نکلا،اورواپس نہیں آیا۔مدرسہ کے منتظم ومہتمم نے اسبارے میں مذکورہ طالبعلم کے اہل خانہ کواطلاع دی ،جسکے بعدافرادخانہ نے 9سالہ عبدالاسلام کی تلاش شروع کی۔اہل خانہ نے بتایاکہ ہم نے کمسن عبدالاسلام کوہرممکنہ جگہ پرتلاش کیالیکن اُسکاکہیں سے کوئی سراغ نہیں مل پایا۔تین روزسے پُراسرارطورپرلاپتہ کمسن طالبعلم کے قریبی رشتہ داروں نے بتایاکہ ہم نے جگہ جگہ عبدالاسلام کوتلاش کیا،سبھی رشتہ داروں اورجانکاروں سے رابطہ بھی کیالیکن اُسکاکہیں سے کوئی سراغ نہیں مل پایا۔انہوں نے کمسن طالبعلم کی بازیابی کیلئے عوام سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہاکہ اگرکسی بھی شخص کو9سالہ عبدالاسلام کے بارے میں کوئی جانکاری یامعلومات ہوں تووہ ازراہِ انسانیت موبائل نمبر9906814802پررابطہ کرکے اطلاع فراہم کریں ۔(کے این این)