ہندوارہ میں ڈیزل کی چوربازاری ،بیکن کیخلاف کاروائی

کپوارہ //ہندوارہ پولیس نے چور بازار میں محکمہ بیکن کی جانب سے ڈیزل فروخت کر سے قبل خصوصی کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ڈیزل کے بیلر ضبط کر کے تحقیقات شروع کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر قلم آ باد سے تعلق رکھنے والے پولیس تھانہ کی ایک خصوصی ٹیم نے ایس ایچ او عبد الا احد جان کی نگرانی میں ناکہ لگایا جس کے دوران 99آر سی سی بیکن نوگام کی ایک گا ڑی زیر نمبر IEE..7174جس کو ڈرائیور محمد سبحان لون ساکن کچہامہ بار ہ مولہ کو رو کا اور گا ڑی کی تلاشی کی جس کے دوران پولیس کے مطابق 12سو لیٹر ڈیزل ضبط کی گئی ۔اس حوالہ سے ایس ڈی پی او ہندوارہ شبیر احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ پولیس کو عرصہ دراز سے یہ شکایت مو صول ہورہی ہے کہ نوگام علاقہ میں 99آر سی سی بیکن کے ڈرائیور غیر قانونی طور ڈیزل چور بازار میں فروخت کیا جارہا ہے جس کے بعد پولیس نے ایک ڈیزل غیر قانونی طور فروخت کرنے والے سمگلرو ں کے خلاف حرکت میں آگئی اور پیر کو ایک خصوصی کاروائی کے تحت 6بیلرو ں میں 12سو لیٹر ڈیزل ضبط کی اور پولیس تھانہ قلم آ باد میں ایک کیس زیر ایف آئی آ ر نمبر 54/208.US409RPCاور 12پٹرولیم ایکٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔