ہندوارہ میں پولیس نے ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

کپوارہ// سوک ایکشن پروگرام کے تحت ہندوارہ پولیس نے ہفتہ کو بقائی خیر اسپورٹس گراؤنڈ میں شہید پی ایس آئی ارشد اشرف میموریل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جس میں پولیس ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 16 کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔افتتاحی میچ میں ضلعی کھلاڑیوں کا زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا اور پولیس ڈسٹرکٹ کی کئی کرکٹ ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش ظاہر کی لیکن آخر کار 16 ٹیموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔منتخب کھیلنے والی ٹیموں نے ایونٹ کے انعقاد کے لیے ہندوارہ پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ٹیموں کے ساتھ افتتاحی بات چیت کے دوران ایس ایس پی ہندوارہ داؤد ایوب نے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلنے پر دونوں ٹیموں کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔