کپوارہ// ہندوارہ میں نقب زنو ں نے یونیک نامی ایک نجلی سکول میں نقب لگاکروہاں نقدی اڑالی۔معلوم ہوا ہے کہ نقب زن سکول کی ایک کھڑکی تو ڑ کر پرنسپل کے دفتر میں دا خل ہوئے ہیں اور وہا ں موجود’لاکر‘ تو ڑ کر نقدی اڑا لی ہے جبکہ دفتر میںموجود ضروری کا غذات بھی کا ٹ دئے ہیں اور سکول کا سامان تہس نہس کر دیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میںایک کیس درج کرلیا ہے۔