ہندوارہ میں فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق، علاقے میں مظاہرے

سرینگر/شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں سوموار کو اُس وقت فوج کیخلاف مظاہرے بھڑک اُٹھے جب فوجی گاڑی نے ایک کار کو ٹکر مار کر اس  میں  سوار  ایک فاریسٹ آفیسر کو جاں بحق کیا۔

یہ واقعہ ضلع کپوارہ کے چوگل علاقے میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق فوجی گاڑی نے جس کار کو ٹکر ماری اُس میں سوار اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاریسٹ پروٹکشن فورس ، اعجاز رسول وانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

 حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سوپور۔کپوارہ روڑ بند کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے مقام پر پہنچ گئی جس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے۔