ہندوارہ میں جیش سے وابستہ جنگجو گرفتار: پولیس

ہندوارہ//پولیس نے ہندوارہ میں ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔راجوارہندوارہ میں پولیس اور21آرآراور92سی آرپی ایف نے زچلڈارہ پل پر مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ایک ناکہ لگایا۔اس دوران راہگیروں اور گاڑیوں کی جانچ کی گئی اور تلاشیاں لی گئیں۔اس دوران ایک مشتبہ نے اپنی موجودگی چھپانے کی کوشش کی لیکن اُسے چوکنااہلکاروں نے دبوچ لیا۔اس کی شناخت عبیدبشیروانی کے طور ہوئی ۔اس کے قبضے سے قابل اعتراض موادبرآمدہونے کی دعویٰ کیاگیا۔ابتدائی تحقیق کے پتہ چلا کہ وہ جیش محمد کا جنگجو ہے اور وہ پاکستانی آقائوں کے اشارے پر کام کرتا ہے۔اس نے اعتراف کیا کہ وہ علاقے میں حملہ کرنے کی غرض سے موجود تھا۔اس کے قبضے سے ایک پستول اور پانچ گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر42/2022درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔