سری نگر// شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے کرالہ گنڈ ہندوارہ میں پیر کی شام جنگجوﺅں کے ایک حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔
سری نگر میں مقیم سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جوابی کارروائی میں ایک مبینہ جنگجو بھی مارا گیا ہے تاہم اس کے قبضے سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگجوﺅں نے کرالہ گنڈ ہندوارہ میں سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ہمارے تین جوان جاں بحق ہوئے۔