ہندوارہ میں ’ایورگرین‘ نامی نجی سکول کا افتتاح

کپوارہ//ہندوارہ قصبہ میں گرین پبلک سکول کا افتتاح کیا گیا ۔اس موقعہ پر ہندوارہ اور کپوارہ کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے ماہرین تعلیم کے علاوہ لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عصر حاضر میں تعلیمی نظام کو ایک نئی جہت دینے کی ضرورت ہے جبکہ سکول انتظامیہ معیاری تعلیم کو فرو غ دینے کے لئے اپنی توجہ مرکوز کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ سکول میں زیر تعلیم طلبہ جدید اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کر کے مستقبل میں ایک اچھے شہری بننے کا ثبوت پیش کریں ۔سکول کے چیئرمین طارق رحیم نے کہا کہ سکول کا مقصد سماج میں غریب ونادار بچوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی اپنے ہنر کا بھر پور مظاہرہ کر سکے ۔انہو ں نے والدین سے کہا کہ وہ انہیں اپنا تعاون فراہم کریں ۔