ہندوارہ اور سوپور میں سڑک حادثے،2ہلاک | ڈورو میں ٹریکٹر ڈرائیورٹرالی کے نیچے دب گیا

ہندوارہ+سوپور+اننت ناگ //ہندوارہ،سوپور اورڈورومیں الگ الگ حادثات کے دوران تین افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق  چوگل ہندوارہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں زخمی پولیس اہلکار زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔ چوگل ہندوارہ میں جمعہ کی صبح ایک نجی کار زیر نمبر JK01P-1320نے ایک مو ٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر شدیدزخمی کردیا۔زخمی موٹرسائیکل سوار کی شناخت پولیس اہلکار  طاہر احمد بٹ ساکن لچھم پورہ راجواڑ کے بطور ہوئی ۔مقامی لوگو ں نے پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد زخمی موٹرسائیکل سوارکو علاج و معالجہ کے لئے اسپتال پہنچایا گیاجہا ںڈاکٹروں نے اُسے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد سرینگر منتقل کیا ، تاہم وہ اسپتال پہنچتے ہی زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔پولیس اہلکارکی نعش کو جب اس کے آ بائی گائوں لچھم پورہ پہنچایا گیا تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔پولیس تھانہ ہندوارہ نے معاملہ کی نسبت ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔اس دوران لالڈسوپور میں ایک تیزرفتار گاڑی کی ٹکرسے ایک شہری موقعہ پر ہی ہلاک ہوا۔اطلاعات کے مطابق 48برس کاعبدالرشیدگنائی ولدمحمدسلطان گنائی ساکن لالڈکو ایک تیزرفتار گاڑی JK15- 3006 نے زوردار ٹکر ماردی جب وہ سڑک پر چل رہاتھا۔گاڑی کی ٹکر سے عبدلرشیدموقعہ پر ہی گرپڑااور دم توڑ بیٹھا۔حادثے کے فوراًبعد پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ڈرائیور کوگرفتار کیااور تارزوپولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ادھر ڈورومیں ٹریکٹر کی مرمت کرنے کے دوران ٹریکٹرڈرائیورجان بحق ہوا۔اطلاعات کے مطابق22 سالہ یاور حاجی ولد غلام نبی حاجی ساکنہ نگین پورہ کنڈ قاضی گنڈ گذشتہ کئی مہینوں سے ڈورو میں بطور ٹریکٹر ڈرائیور کام کرتا تھا، جمعہ کو مذکورہ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے مرمت کا کام کر رہا تھا جس دوران ٹرالی اچانک اُس پر گری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا، اگر چہ اُ سے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔جونہی اُس کی لاش آبائی گاؤں پہنچائی گئی تووہاں کہرام مچ گیا۔مہلوک نوجوان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت۔