ہندستان نے جمیکا کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دی

جمیکا/ ہندوستان کی بلائنڈ ٹیم نے جمیکا کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نو وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لی ہے ۔کنگسٹن میں ہوئے آخری ون ڈے میں جمیکا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دیپک ملک نے میچ کے دوسرے اوور میں گریگوري ا سٹیوارٹ کو تین رن پر آؤٹ کر دیا اور اس کے بعد ٹیم کوئی بھی بڑی شراکت کرنے میں ناکام رہی اور 23 اوور میں 105 رن پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔ہندستانی ٹیم کی جانب سے دیپک کو دو وکٹ جبکہ اجے اور سنیل کو تین تین وکٹ ہاتھ لگے ۔اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندستانی ٹیم کا آغاز بھی خراب رہا اور اس نے پنکج سینکا کو پہلے ہی اوور میں گنوا دیا۔ یو این آئی