ہندستان میں خوردہ فروشوں کی مدد ضروری:گوئل

نئی دہلی// (یو این ائی) کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیشو گوئل نے اتوار کو کہاکہ ڈیجیٹل کاروبار اور بازار لبرلائزیشن کے اس دور میں ہندستان میں خوردہ فروشوں کی حفاظت اور مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسی وجہ سے حکومت ڈیجیٹل بزنس کے لئے اوپن نیٹورک (او این ڈی سی) کے قیام جیسے اقدامات کررہی ہے۔ گوئل اترپردیش کے کانسپور میں واقع  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے زیراہتمام نیتی کانفرنس 2022کے طلبا سے خطاب کرنے کے بعد طلبا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ خوردہ بازار میں مثال کے لئے ہم او این ڈی سی، ڈیجیٹل کامرس کے لئے اوپن نیٹورک کیوں بنا رہیں؟ خیال یہ ہے کہ چھوٹے خوردہ فروشوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔ ہم بڑے ای کامرس کو ایک موقع دے رہے ہیں۔ وہ بھی ملک کی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ وہ اپنے طریقہ سے کام کررہے ہیں لیکن کیا ہمیں اپنے ملک میں چھوٹے خوردہ فروشوں کو مغربی دنیا کی طرح ختم ہونے دینا چاہئے جہاں گلی محلے کی دکانیں تقریباً ختم ہوگئی ہیں۔