ہنجورہ نے پی ڈی پی جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا

 
سری نگر//غلام نبی لون (ہنجورہ) نے بدھ کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے "ذاتی مصروفیات" کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا۔
 
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو ارسال ایک مکتوب میں ہنجورہ نے کہا، ’’میں آج اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے اور سیاسی امور کی کمیٹی کے رکن کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ تاہم میں پارٹی کے بنیادی رکن کے طور پر کام کرنا جاری رکھوں گا،‘‘۔