’’ہم صرف کاغذوں کی حدتک جمہوریت کے دعویدار‘‘: محبوبہ مفتی

سری نگر //پی ڈی پی صدر و سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی گرفتاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے پرینکا گاندھی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔کے این ایس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’ مرکزی حکومت کانگریس کی شدید تنقید کرنے والے گودی میڈیا کے ذریعے کانگریس کی مخالفت کرواتی ہے، وہیں کانگریس رہنماں کی گرفتاری کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ اپنا کام خوش اسلوبی کے ساتھ انجام نہ دے سکیں‘‘۔سابق وزیرا علیٰ نے ٹویٹ میں مزید کہا،’’  ہم صرف کاغذوں کی حد تک جمہوریت کے دعویدار ہیں، تاہم زمینی سطح پر صورتحال اس کے برعکس ہے‘‘۔