ہمیں مطلع بھی نہیں کیا گیا، بارہمولہ کے کونسلروں کی ضلع انتظامیہ کیخلاف شکایت

بارہمولہ //بارہمولہ ڈاک بنگلے میں گورنر کے مشیر خورشد احمد گنائی کی عوامی وفود سے ملاقات پرحال ہی منتخب ہوئے میونسپل کونسل بارہمولہ کے صدر اور کونسلروں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اس اہم عوامی دربار میں ضلع انتظامہ کی جانب سے نہ مد عو کیا گیا اور نہ ہی کوئی اطلاع دی گئی ۔میونسپل کونسل بارہمولہ کے صدعمر اظہر ککرو نے کہا کہ ضلع تر قیاتی کمشنر بارہمولہ نے اُنہیں اس عوامی دربار میں آنے کیلئے کوئی بھی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی اُنہیں مدعو کیا جس کی وجہ سے بارہمولہ کے عوامی مسائل گورنر انتظامیہ کے سامنے پیش نہیں ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ سرکار نے میونسپل انتخابات کرکے عوامی نمائندوں کو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے منتخب کیا تاہم ضلع انتظامیہ نے اُنہیں نظر انداز کیا ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔