ہماچل میں درماندہ کشمیری مزدوروں کو واپس لایا جائے:سوز

سرینگر//سابق مرکزی وزیرپروفیسرسیف الدین سوز نے جموں کشمیرانتظامیہ پرزوردیا ہے کہ وہ ہماچل میں درماندہ کشمیری مزدوروں کو واپس وادی لانے کیلئے فوری طور اقدام کریں۔ایک بیان میں سوز نے کہا کہ کانگڑا ضلع ہماچل پردیش سے کئی کشمیری مزدورلیڈروں نے انہیں فون کرکے بتایا کہ ان کوگھر واپس لانے کیلئے اقدام کئے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کم و بیش 300 مزدور پٹھان کوٹ تک خود ہی پیدل آجائیںگے ،جہاں سے انہیں کپوارہ اور دیگر جگہوں تک پہنچایا جانا چاہئے۔ان مزدور لیڈران نے انہیں مزید بتایا کہ ہماچل پردیش کے دیگر حصوں میں بھی بہت سے کشمیر ی مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔