ہمالین ہیڑیٹیج میوزیم کی جانب سے عالمی ہیرٹیج دن منایا گیا

جموں //ہمالین ہیریٹیج میوزیم (عجائب گھر) نے جمعرات کے روز یہاں عالمی ہیریٹیج کے مناسبت سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ایک بیان کے مطابق جے اینڈ کے لو پپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے صدر عبدالمجید خان اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے ایچ ایچ ایم کے چیئرمین کی جانب سے متعدد قسم کے نایاب بیش قیمتی اشیا جمع کرنے کے لئے انکی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ اشیا ہمارے قدیم آرٹ ،کلچر و تہذیب کے سنہری دور کی ایک جھلک ہے،جنھیں محفوظ اور بچا کے رکھنا ایک عام آدمی کے لئے بہت ہی مہنگا ہوگا،اسلئے ایسی تنظیمیں بے شک ان قدیم اور منفرد اشیا کو محفوظ رکھنے میں سرکا رکی معاونت کرتے ہیں،جو ریاست کے دور دراز علاقوں میںبکھرے پڑے ہیں اور جو ان نایاب اشیا کی قیمتوں سے بے خبر ہیں۔اس موقعہ پر میوزیم (عجائب گھر) میں متعدد قدیم اشیا نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں۔زندگی کے تمام طبقوں کے لوگوں نے نمائش میں بھاری تعداد میں شرکت کی اور ان قدین اشیا کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا،جس میں اندر سنگھ نے پوری جانکاری دی۔