ہمارے مسائل پر توجہ مرکوز کریں | گریجویٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل

 

سرینگر/ /محکمہ امورصارفین میں تعینات گریجویٹ ملازمین نے اُن کے مطالبات کو حل کرنے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ میں سالہاسال سے رکی پڑی ڈی پی سی کو انسانی بنیادوں پر لاگو کیا جائے۔اس ضمن میں فوڈ اینڈ سپلائز گریجویٹ ایسوسی ایشن ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں وادی سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میںملازمین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ پی ڈی پی سی کو لاگو کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری میں ایک دہائی سے ملازمین کی سینیارٹی لسٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی اورکئی بار حل طلب مسائل کی جانب توجہ مرکوز کرانے کی کوشش کی لیکن سبھی مسائل التوا میں ہیں۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔کے این ٹی

 

میکنیکل انجینئرنگ ونگ کی خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے:ایسوسی ایشن

سرینگر//میکنکل انجینئرنگ گریجویٹ ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں پی ڈبلیو ڈی کے پرنسپل سیکریٹری شیلندر کمار اور ان کی ٹیم کی متحرک قیادت میں کئے گئے مختلف فیصلوں کی تعریف کی اور ان کا خیرمقدم کیا۔ ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ جدید دورمیں میکنیکل انجینئرنگ سے وابستہ افراد کو زیادہ سے زیادہ عوامی خدمات کے لئے مکمل اور مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے پرنسپل سیکریٹری سے تمام التواء میں پڑے عہدوں کو پر کرنے کی اپیل کی ۔بیان میں ایسوسی ایشن صدر نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس وقت ایگزیکٹو انجینئروں کی تقریباً 20 اسامیاں ، مکینیکل انجینئرنگ ونگ کی 50 اے ای ای اسامیاں اور 80 اے ای اسامیاں خالی ہیں ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے مشیر ،پرنسپل سیکریٹری پی ڈبلیو ڈی سے اپیل کی کہ مکینیکل ونگ میں تمام خالی اسامیوں کو جلد سے جلد ترجیحی بنیادوں پرپُر کیا جائے ۔