ہماری ذمہ واریاں

جموں//ایک ساتھ رنگ منڈل کی جانب سے پیر کے روز گول مارکیٹ گاندھی نگر میں ’ہماری ذمہ واریاں‘ کے عنوان سے ایک نکڑ ناٹک پیش کیا گیا جس میں سماج میں بڑھتی برائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے گھریلو تنازعات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس ناٹک میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی تھی کہ ہر شخص کی اپنے کنبہ اور اپنے سماج کے تئیں کچھ ذمہ واریاں ہیں جنہیں ان دیکھا نہیں کیا جا سکتا۔ کہانی رمیش نامی ایک شہری کے گرد گھومتی ہے اور اس کا دوست اشوک پڑوس میں ہی رہتا ، ایک عادی شرابی ہے جو شراب پی کر اپنی بیوی اور بچوں کو تنگ کرتا ہے ۔ اس کی بیوی اور بچے اشوک کی ان عادتوں کی وجہ سے تنگ آ گئے ہیں اور اپنے شوہر کے دوست کو کچھ کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ رمیش علاقہ کے دوسرے لوگوں سے مل کر انہیں مل کر کوشش کرنے کے لئے کہتا ہے تا کہ محلے میں ایسی بیہودگیوں کو ختم کر کے نئی نسل کو ایک اچھا پیغام دیا جا سکے ۔ سبھی مل کر اشوک کو سمجھاتے ہیں جو اپنے کئے پر شرمندہ ہو جاتا ہے ۔اس موقعہ پر متعدد شہری موجود تھے جنہوں نے اس ناٹک کی ستائش کی ان میں محمد حکیم، سریندر بڈیال، چرن سنگھ ، بشن سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔ نکڑ ناٹک میں کردار ادا کرنے والوںروہت گپتا، راجو، شیلی، شاہد، کویتا، خوشی ، دکش اور وجے ملا شامل تھے۔