ہلکی برفباری کے بائوجود شاہراہ پر ٹریفک جاری

بانہال// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بانہال اور وادی چناب کے دیگر علاقوں میں جمعہ کی دوپہر سے مطلع ابرآلود رہا جو شام تک مزید گہرا ہوتا گیا اور شام ہوتے ہوتے کئی پہاڑوں پر گھنی دھند کے بیچ برفباری بھی شروع ہوئی ہے ۔جواہر ٹنل پر ہلکی ہلکی برفباری کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور آج سنیچر کو سرینگر سے جموں کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی۔ سنیچر کی صبح نچلے علاقوں میں ہلکی ہلکی بارشیں ہوئیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی ہلکی برفباری ہوئی تاہم شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل بلا خلل جاری رہی۔