ہلڑ باز وکلاء کیخلاف ایف آئی آر درج

 جموں//پولیس نے آصفہ کیس کا چالان پیش کرنے کے دوران ہنگامہ کرنے اور کرائم برانچ ٹیم کو زبردستی روکنے پر وکلاء کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔اس دوران کرائم برانچ نے نابالغ ملزم کیخلاف بھی ضمنی چارج شیٹ عدالت میں پیش کردیاجبکہ سوموارکوپہلے ہی  رات گئے7ملزمان کیخلاف چارج شیٹ داخل کیاگیاتھا۔عدالت نے ملزمان کو دس روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایس پی وید نے بتایاکہ جموں وکشمیرپولیس نے اُن وکلاء کیخلاف ایف آئی آردرج کرلیاہے جنہوں نے سوموارکوکٹھوعہ کورٹ میں کرائم برانچ ٹیم کوآصفہ کیس سے جڑے ملزمان کیخلاف چارج شیٹ داخل کرنے سے روکنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے اپناکام قانون کی روشنی میں کردیا،اوراب یہ عدالت کاکام ہے کہ وہ آگے کیاکارروائی کرتی ہے۔ ڈی جی پی نے واضح کیاکہ وہ اُن لوگوں سے کوئی اتفاق نہیں رکھتے جواس قانونی معاملے کوکوئی اوررنگ دینے کے فراق میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سبھی ملزمان کیخلاف سوموار اورمنگل کی صبح سی جے ایم کورٹ کٹھوعہ میں چارج شیٹ داخل کیاگیا ۔پولیس نے وکلاء کیخلاگ زیر نمبر131/2018زیر دفعات341,353,147آر پی سی درج کیا۔خیال رہے کٹھوعہ کے کچھ وکلاء کی جانب سے کی گئی سخت مخالفت اورمزاحمت کے بعدکرائم برانچ نے آصفہ کیس کے اصل سازشی وسرغنہ سنجی رام،دوایس پی اوئوز،ایک پولیس سب انسپکٹر،ایک پولیس حوالداراورسرغنہ کے بیٹے سمیت 7ملزمان کیخلاف سوموارکوہی چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ کی عدالت میں عبوری چارج شیٹ داخل کرنے کے بعدکہاتھاکہ ملزمان کیخلاف مکمل چارج شیٹ منگل کے روزاسی عدالت میں پیش کیاجائیگا۔