بانڈی پورہ//آلوسہ ہلمتھ پورہ میںسیب کے ایک باغ سے اکیس سالہ طالب علم کی لاش پائی گئی جس کو پولیس نے اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد وارثین کے حوالے کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلمتھ پورہ آلوسہ کے سیب کے باغ میں طالب علم ارشاد احمد خان ولد محمد یوسف خان عمر 21 سال کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پورسٹ مارٹم کروایا گیا۔اس سلسلے میںکیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
ہلمت پورہ آلوسہ میں طالب علم کی لاش آمد
