سرینگر // نیشنل کانفر نس سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کے صاحبزادے ہلال احمد راتھر نے ہفتہ کے روزجموں وکشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقعہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ ان کی پارٹی ہلال راتھر کاکھلے دل سے خیرمقدم کرتی ہے۔ لون نے کہا کہ پندرہ برس قبل ہلال صاحب کو پارٹی میں شامل ہونے کو کہا تھا اور ان کا جواب تھا کہ موقعہ ملا تو ایک دن ضرور آپ کے ساتھ ملوں گا تو وہ دن آج آگیاہلال ایک چھوٹے بھائی کی طرح ہے میں اسے کئی دہائیوں سے جانتا ہوں۔ سجاد لون نے کہا کہ الیکشن کب ہوں ،ہم اس وقت لڑیں گے لیکن آج پارٹیوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں جو سرکار ہے وہ جموں و کشمیر کے سیاسی مفادات کے لئے ضرر رساں ہے، ہم ان کے لئے اپنی جماعتوں کو برباد نہیں کر سکتے ۔موصوف نے کہا کہ ہم وہ پارٹی ہے جس نے صرف جیل دیکھے ہیں ہم بی جے پی سے کیا ڈریں گے۔سینئر لیڈروں کے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے نکل کر دوسری جماعتوں میں شامل ہوجانے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھاکہ یہ نظام چلتا رہتا ہے جب میں نے سیاست کا آ غاز کیا تو میں اکیلا رہ گیا تھا سب چلے گئے تھے لیکن آج ان میں سے کافی لوگ واپس آئے ہیں آج پیپلز کانفرنس کا وقت آیا ہے میں ان گمراہ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلز کانفرنس آچکی ہے جوجموں و کشمیر کے عوام کے بہترین مفادات کے لیے جیت حا صل کرے گی۔ ماضی میں پیپلز کانفرنس کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں کا ذ کر کرتے ہوئے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ ان کے والد کو دس سال قید میں رکھا گیا تھا اور ان کے خلاف متعدد پی ایس اے عائد کیے گئے تھے۔ موجودہ وقت کی سخت آزمائشوں سے گھبرانیکی ضرورت نہیں ہے اس لمحے میں دور اندیشی، ثابت قدمی اور جموں و کشمیر کو غیر یقینی کے د دورسے نکالنے کا عزم کیا جائے۔
ہلال احمدراتھر پیپلز کانفرنس میں شامل ؔ | آج پی سی کا وقت ہے،کبھی ہم بھی اکیلے تھے :سجاد لون
