ہفتہ روزہ ندائے کشمیر کے مدیر معراج الدین کی والدہ اورجی کے لے آئوٹ ڈزائنر نعیم الحق کی نانی فوت

 سرینگر// گریٹر کشمیر کے ڈزائننگ سیکشن سے وابستہ نعیم الحق کی نانی اورہفتہ روزہ ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین کی والدہ اتوار کو انتقال کرگئیں۔جی کے کمیونی کیشن سے وابستہ جملہ سٹاف ممبران نے سوگوار کنبہ بالخصوص نعیم الحق اور معراج الدین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔اس دوران کئی دینی، سماجی، صحافتی اور ادبی تنظیموں کے علاوہ سماج کے مختلف طبقوں نے  مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ جموں کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سرپرست اعلیٰ فیاض اندرابی،ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے نائب صدر غلام محمد دلشاد،کلچرل فول کپورہ،ہم خیال ادبی فورم بانڈی پورہ، جلال الدین دلنواز جنرل سیکریٹری ،ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ اور دائرہ ادب دلنہ نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔