ہفتہ روزہ مومن کے سابق نگران اعلیٰ گرفتار

سرینگر//  پولیس نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما او ر  ہفت روزہ’ مومن ‘کے سابق نگران اعلی کو گرفتار کیا ہے۔ پلوامہ پولیس نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور ہفت روزہ’ مومن‘ کے سابق نگران ایڈوکیٹ اسداللہ میر کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ میں نظر کردیا ہے۔لواحقین کے مطابق پولیس نے ایڈوکیٹ اسداللہ میر ساکنہ مورن پلوامہ کو فون کرکے ایس ایس پی آفس طلب کیا،جہاں  حاضر ہونے کے بعد اُنہیں پولیس تھانہ پلوامہ منتقل کردیا گیا۔اسداللہ میر کا شمار جماعت اسلامی کے سینئر ترین ارکان میں ہوتا ہے ۔ 75 برس کے ایڈوکیٹ اسد اللہ میر جماعت اسلامی کے زیر نگرانی سرینگر سے شائع ہونے والے ہفتہ وار ’مومن ‘کے نگران بھی رہ چکے ہیں۔(سی این ایس)