ہستی سرتھل دیوی تا کنجا سڑک کاسنگ بنیاد رکھا گیا

 کشتواڑ//ٹرانسپور ٹ اور پبلک ورکس کے وزیر مملکت سنیل کمار شرما نے ہستی سرتھل دیوی جی سے کنجاعلاقے تک تعمیر کی جارہی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا جس پر 3کرو ڑروپے خرچ کئے جائیں گے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست کے مختلف علاقوں کوسڑک رابطوں سے جوڑنے کے عمل میں تیزی لا رہی ہے ۔بالخصوص دور دراز اور دیہی علاقوں کو ترجیحات میں شامل کیا جارہا ہے۔وزیر نے مزیدکہا کہ کشتواڑ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور پن بجلی پروجیکٹ قائم کرنے کے سلسلے میں کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا ، ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چودھری ، ضلع انتظامیہ کے افسران اور معزز شخصیات وزیر کے ہمراہ تھے۔