ہر گھر ترنگا مہم کے تحت بھدرواہ میں قومی پرچم لہرایا گیا | سی بی سی ڈوڈہ کا ڈگری کالج بھدرواہ میں منی آئی سی او پی کا اہتمام

اشتیاق ملک
بھدرواہ//آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، فیلڈ آفس ڈوڈہ نے ہر گھر ترنگا تھیم کے تحت ایک چھوٹے مربوط کمیونیکیشن اینڈ آؤٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) کا اہتمام کیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ میں آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ہر گھر ترنگا کی جاری مہم کے حوالے سے عوام میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اپنے خطاب میں غلام عباس، جوائنٹ ڈائریکٹر، سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، جموں و کشمیر اور لداخ نے کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم کامیابیوں کا جشن منانے اور ادھورے خوابوں کی نشاندہی کرنے کا ایک موقع ہے۔

عباس نے سی بی سی جموں و کشمیر کے مجموعی ڈھانچہ اور کام کاج کا جائزہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آفتاب عالم، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھدرواہ نے کہا کہ ہم سب کو 75 سال کی آزادی کی تقریبات اور ہر گھر ترنگا مہم کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم ہماری جدوجہد آزادی کے بہادروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے۔فیکلٹی ممبران، پی آر آئی اور آئی سی ڈی ایس ورکرز قابل ذکر ہیں۔

تھیم پر پروگرام میں ماہرانہ لیکچر دینے والے ماہرین میں، پروفیسر سنجے کمار، ڈاکٹر سندیپ کوتوال اور پروفیسر سریندر پریہار، گورنمنٹْ ڈگری کالج بھدرواہ کے فیکلٹی ممبران شامل ہیں۔ سی بی سی، فیلڈ آفس نے لوگوں کی آگاہی کے لیے ہر گھر ترنگا پر معلوماتی سٹینڈز لگائے۔ سی بی سی، ریجنل آفس، جموں کے پرائیویٹ رجسٹرڈ ٹروپس نے مقامی لوگوں کے لیے ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ اس سے قبل دن کے آغاز میں سی بی سی، فیلڈ آفس ڈوڈہ کی طرف سے طلباء کے لیے مختلف سرگرمیوں جیسے سیمینار، شاعری کے مقابلے، گانے کے مقابلے اور ہر گھر ترنگا اور اے کے اے ایم پر ڈرائنگ کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ آئی سی او پی کا اختتام اے ایس پی کی جانب سے تھیم پر ایک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روا نہ کرنے اور بیورو کی جانب سے حصہ لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے ساتھ ہوا۔

ڈوڈہ پولیس نے “ہر گھر جھنڈا ” مہم کے تحت قصبہ میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //آزادی کا 75 ویں سال منانے کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت “ہر گھر ترنگا” مہم کے ایک حصے کے طور پر ڈوڈہ پولیس نے ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جس میں مختلف اسکولوں سے آئے بچوں نے شرکت کی۔ایس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم نے سپورٹس سٹیڈیم سے ترنگا ریلی کو روانہ کیا اور قصبہ سے ہوتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں یہ ریلی اختتام پذیر ہوئی ۔ایس ایس پی ڈوڈہ نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ضلع بھر میں ترنگا ابھیان کو کامیاب بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے پولیس کی طرف سے ضلع کے مختلف مقامات پر ان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں پنچائتی اراکین ،اسکولی بچے و سیول سوسائٹی ممبران شرکت کررہے ہیں۔