بروسیلز// یوروپی پارلیمنٹ نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں ہلاکت اور ہر طرح کی نسل پرستی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی۔ اس قرارداد میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران امریکی پولیس کی کارروائی پر بھی تنقید کی گئی ہے ۔ یوروپی پارلیمنٹ نے یہ بیان جمعہ کی رات دیر گئے جاری کیا۔یوروپی پارلیمنٹ نے کہا‘‘پارلیمنٹ نے جمعہ کو 493 ووٹوں کے ساتھ ایک قرار داد منظور کیا ہے جس میں پولیس حراست میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت اور دنیا میں اس طرح کے قتل کی مذمت کی گئی ہے ’’۔ یوروپی پارلیمنٹ نے امریکی انتظامیہ سے نسل پرستی اور عدم مساوات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پرامن احتجاج کرنے والوں اور صحافیوں پر پولیس کی پرتشدد کارروائیوں کی بھی پارلیمنٹ مذمت کرتی ہے ۔’’یوروپی پارلیمنٹ کے ممبران نے بیک آواز نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے سفید فام بالادستی کی کسی بھی شکل کی متفقہ طورپر شدید مذمت کی ہے ۔یوروپی پارلیمنٹ نے کچھ پرتشدد مظاہرین کے ذریعہ لوٹ مار ، آتش زنی ، تخریب کاری اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی بھی شدید مذمت کی ہے ۔ یوروپی پارلیمنٹ نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مناسب کوششیں کی جانی چاہئیں۔دراصل ، سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی 25 مئی کو امریکہ کے شہر مینی پولس میں پولیس کی حراست میں موت ہو گئی تھی۔ جارج فلائیڈ پر فرضی بل کی ادائیگی کا الزام تھا۔ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں شدید اشتعال اور ناراضگی پھیل گئی تھی ۔
ہر قسم کی نسل پرستی کی مذمت کرتے ہیں :یورپی پارلیمنٹ
