جموں//ہر بچہ ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے اُمیدکی کرن ہے اور موجودہ اِنتظامیہ ہمارے سماج کے ہربچے کے حقوق اور تحفظ کے لئے حساس رویہ رکھتی ہے ۔ہم نے ہر اُس بچے کو جس کو نگہداشت اور تحفظ کی ضرورت تک پہنچنے کا عہد لیا ہے۔اس کا اِظہار آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ترکوٹا نگر جموںمیں لڑکیوں کے لئے شلٹر ہوم کا اِفتتاح کرتے ہوئے بچیوںکے قومی دن کے تقریبات کے حصے کے طور کیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بپل پاٹھک ، ایم ڈی آئی سی پی ایس / ایس آر سی ڈبلیو شبنم شاہ کاملی ، آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی محمد اشرف حقان، سوشل ویلفیئر آفیسر جموں اَجے سلان کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران اور متعلقہ محکمہ کے عملہ ممبران موجود تھے۔مشیر نے مزید کہا کہ آئی سی پی ایس مرکزی معاونت والی سکیم ہے جس کا مقصد مشکل حالات میں بچوں کے لئے محفوظ ماحول قائم کرنے کے علاوہ حساس بچوں کو ماح قائم کرنا ہے ۔ انہون ںے مزید کہ ا کہ آئی سی پی ایس کا مقصد متعدد موجودہ تحفظ اطفال سکیموں کو مجتعع کر کے ایک جامع اور مربوط سکیم مرتب کرکے بچوں کے تحفظ یقینیء بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں لڑکوں کو باختار کے لئے انہیں زندگی کے ہرشعبے میں ان کا حصہ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین زندگی کے ہرشعبے میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ یوٹی اور ضلع سطح پر لڑکیوں کے شر ح تناسب سے معاملات سے نمٹنے کے لئے اجتماعی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی پی ایس کے تحت جموں ، سری نگر ، اننت ناگ ۔ بڈگا م ، بارہموللہ میں کلسٹر ماڈل بنیاد پر سات اطفال گھراور پناہ گاہہیں قائک کئی گئی ہیں۔انہیں بتایا گیا کہ ان پناہگاہوں میں بچوں کی سماجی اورنفسیاتی ضروریات کی فراہمی کے لئے خصوصی بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے ۔ ہر شلٹر ہوم میں ایک کونسلر بچوں کی نفسیاتی کی نگہداشت کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی عملے میں گھریلو ماحول کے قیام کے لئے مادر خانہ پدر خانہ بھی تعینا ت کئے گئے ہیں۔مشیر نے شلٹر ہوم کا معائہنی کیا او روہان بنیادی ڈھانچے اوعر دیگر ضرویات کا جائزل لیا۔اس موقعہ پر نودرگاہ کلا منچ کی جانب سے ایک سکٹ بیٹی ہے ۔۔۔ کے عنوان سے پیش کیا گیا۔