ہرکی پوڑی مندر میں توی بچاؤ پوسٹر سازی مقابلہ

جموں//جموں و کشمیر پولوشن کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جموں شہر کے کالجوں نے ہرکی پوری مندر میں توی بچاؤ مہم کے تحت دریائے توی – جموں شہر کی لائف لائن، پلاسٹک کے سنگل استعمال کو نہیں کہیں جیسے موضوعات پر پوسٹر سازی کے مقابلے میں حصہ لیا۔پوسٹر سازی کے اس مقابلے میں گورنمنٹ کالج آف کامرس جموں، جی سی ڈبلیو پریڈ جموں ، سائنس کالج جموں اور مولانا آزاد مموریل کالج جموں کے این ایس ایس رضاکاروں نے صبح 9:30 بجے سے 12:00 بجے تک بہت ہی دلچسپ ، موثر اور دلکش پوسٹر بنا کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ ان رضاکاروں کے ساتھ این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر عرفان عارف گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس سے اور پریڈ کالج سے ڈاکٹر محمد مجید موجود تھے۔ جبکہ جموں و کشمیر پولوشن کنٹرول کمیٹی اور دیگر سماجی فلاح و بہبود سے تعلق رکھنے والی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ جن میں انو رادھا ، انل شرما، ارشد ملک، رجت اور افرا وغیرہ شامل تھے۔  مقابلے کا وقت صبح 9.30 سے 11.30 بجے تک ہے۔  رضاکار اپنے اپنے رنگ اور پانی کی بوتلیں لے کر آئیں تھے جبکہ آلودگی کنٹرول کمیٹی نے تمام رضاکاروں کو مقررہ وقت کے اندر پوسٹر مکمل کرنے کے بعد دیگر شرکاء کو بھی ریفریشمنٹ پیش ک۔ توی بچاؤ مہم کے تحت اس پروگرام میں 9اور 10 اپریل کو نوراترا اور سکھ ویسرجن کے اس مہان موقع  این ایس ایس رضاکاروں نے بکرم چوک توی کنارے عوامی بیداری مہم میں بھی حصہ لینا ہے۔