ہرنی ۔طوطا گلی رابطہ سڑک | ابتدائی 3کلو میٹر سڑک کھڈوں میں تبدیل

جاوید اقبال
مینڈھر //ہرنی تا طوطا گلی رابطہ سڑک کے ابتدائی 3کلو میٹر کھڈوں میں تبدیل ہو نے کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیر تحت رابطہ سڑک کے ہرنی کی جانب سے 3کلو میٹر میں کھڈوں میں وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہو رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے کچھ ہی عرصہ قبل تار کول بچھائی گئی تھی لیکن کچھ ہی عرصہ میں مذکورہ سڑک کا ہرنی کی جانب سے ابتدائی حصہ خستہ حال ہو نا شروع ہو گیا تھا لیکن ابھی تک محکمہ کی جانب سے اس کی مرمت کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ مینڈھر تا بھمبر گلی رابطہ سڑ کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد ہرنی تا طوطا گلی سڑک کے ذریعہ سے سفر کر کے دیگر علاقوں کی جانب جاتی ہیں لیکن اب مذکورہ سڑک کی خراب ہو نا شروع ہو گئی ہے ۔لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو مزید کشادہ کرنے کیساتھ ساتھ اس کی مرمت کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔