ہجومی تشدد پر وزیر اعظم کامذمتی بیان خوش آئند

 سرینگر //ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہجومی تشدد پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مذمت کے بیان پر اُمید ظاہر کی ہے کہ ملک میں ایسے مجروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔اپنے ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ملک میں ہجومی تشدد کی وارداتیں ایک عام بات بن چکی ہیں اور یہ بھارت کی جمہوریت پر ایک سیاہ نشان ہے مجھے اُمید ہے کہ پی ایم کی مذمت کے بیان کے بعد ایسے افراد کے خلاف سخت اور موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے ایک قومی روزنامہ میں ایک سوال کے جوا ب میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ ہم ایسی واقعات کے بارے میں سنتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اگر ملک میں ایسے واقعات کسی بھی جگہ پر رونما ہوتے ہیں تو اُس پر مضبوط آواز میں مذمت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت امن وقانون کی صورتحال اور شہریوں کی آزادی کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوںہجومی تشدد ایک جرم ہے کوئی بھی شخص کسی بھی صورت میں قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا ۔