ہتھیار سمگل کرنے کی کوشش کا دعویٰ

 جموں //پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جموں سے سرینگر اسلحہ سمگل کرنے کی ایک کوشش ناکام بنائی اور پلوامہ کے ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا۔ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ سوموار کو گنگیال پولیس تھانہ کی حدود میں پرمنڈل موڑ پر ناکہ بٹھایاگیا تھا جس کے دوران ایک ٹرک کوتلاشی کیلئے روک لیا گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ٹرک کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی جس کے دوران ایک پستول، 2ہتھ گولے برآمد کئے گئے۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے ٹرک ڈرائیور کی شناخت منظور احمد بٹ ساکن پرچھو پلوامہ کے بطور کی ہے۔پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کی ہے۔