ہایہامہ میں ضلع انتظامیہ کا عوامی دربار

کپوارہ//عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے شمالی ضلع کپوارہ کے دور دراز علاقہ کمکڑی ہایہامہ میں ایک عوامی دبار منعقد کیا جس میں علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ضلعی افسران ،پنچائتی اور بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران بھی موجود تھے ۔کمکڑی کے لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے مسائل سے مکمل جانکاری فراہم کی جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگو ں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کواولین ترجیحات میں شامل کیا جائے گا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ سر کار کی جانب سے سکیمو ں کے بارے میں لوگو ں کو آگاہی فراہم کریں تاکہ لوگ سرکاری سکیمو ں سے مستفید ہو سکیں۔مقامی لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ اس علاقہ کو حقیقی لائن آف کنٹرول(اے ایل سی) کا درجہ دیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران سے کہا کہ وہ اس علاقہ کے لوگو ں کو گولڈن کارڈ فراہم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں اور اس کے لئے علاقہ میں ایک کیمپ منعقد کریں ۔انہو ں نے محکمہ انمل ہسبنڈری محکمہ پر زور دیا کہ وہ اس دور دراز علاقہ میں لوگو ں کے فائدے کے لئے محکمہ کا ایک یونٹ قائم کریں ۔انہو ں نے لوگو ں پر زور یا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق اپنے نزدیکی ہیلتھ سنٹر پردوسرا ٹیکہ لگائیں ۔انہو ں نے تحصیلدار کپوارہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ ستم رسیدہ اور ضرورت مند لوگو ں کو 12ہزار روپئے کی امدادریڈ کراس فنڈ سے فراہم کریں ۔