ہاکی کھلاڑیوں میں وردیاں تقسیم کی گئی

پونچھ// پریتم سپرچول فاو¿نڈیشن (رجسٹرڈ) نے ہاکی جموں و کشمیر کے زیراہتمام چلنے والے بابا بندہ سنگھ بہادر ہاکی کلب پونچھ کے پچاس کھلاڑوں میں ہاکی یونیفارم تقسیم کی ۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول پونچھ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پروفیسر جگبیر سنگھ صدر پریتم ٹرسٹ پونچھ، پرینکا سنگھ ریذیڈنٹ سکریٹری ہاکی جموں و کشمیر راجیو شرما، نائب صدر راجندر سنگھ، جنرل سکریٹری ڈاکٹر ترن سنگھ ، خزانچی انجلی شرما، مونٹی سنگھ ہاکی کوچ ، رنویر سنگھ ہاکی کوچ ، روچیکا شرما ہاکی کوچ ، ظفر شاہ صدر جے کے سی اے ، جسبیر کور ٹرسٹی پریتم ٹرسٹ ، ایر ریدھمپریت سنگھ ، منموہن سنگھ ٹھیکیدارکیول کرشن پی ای ایم ، شوکت حسین ، رخسار مغل ، عمران و کوہلی ، محمد موہین ، جیسکا سنگھ اور دیگران موجود رہے۔ اس دوران پروفیسر جگبیر سنگھ صدر پریتم ٹرسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں میں وردیاں اسلئے تقسیم کی جارہی ہیں تاکہ ان کو کھیلوں کی جانب مزید دلچسپی پیدا ہو ۔